ٹمبکو،22؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مالی کے شہر ٹمبکٹو میں تاریخی مزارات کی تباہی میں ملوث ہونے کے الزام میں مسلم شدت پسند ال مہدی کے خلاف بین الاقوامی فوج داری عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع ہو رہی ہے۔ چار برس قبل انصار دین نامی گروہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے ٹمبکٹو میں موجود 16 میں سے 14 تاریخی مزارات کو تباہ کر دیا تھا۔ یہ مقامات یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل تھے۔ انصار دین کے اس رہنما کو نائجر سے حراست میں لیا گیا تھا اور گزشتہ برس بین الاقوامی فوج داری عدالت کے سپرد کیا گیا تھا۔